Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج نئے سال کا شاندارآغاز،انڈیکس ڈھائی برس کی بلند سطح پر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں نئے کلینڈرسال کے پہلے دن زبردست تیزی رہی ،حکومت کی جانب سے گردشی قرضوں کے ضمن میں توانائی شعبے میں ادائیگیوں کی توقعات پرسرمایہ کاروں کی جانب سے تیل وگیس کے شعبوں کے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی لی گئی جس کے نتیجے میں ا نڈیکس کی 44ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 679پوائنٹس کے اضافے سے گزشتہ ڈھائی برس کی بلند ترین 44434 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ،52فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو 97ارب روپے سے زائد کامنافع ہوا جبکہ کاروباری حجم 11.13فیصد زائد رہا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں نے نئے سال کا استقبال پرجوش انداز میں کرتے ہوئے نئی سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس404پوائنٹس کے اضافے سے 18584 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 389 پوائنٹس بڑھ کر 31169پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 406 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں سے 214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 178میں کمی اور14میں استحکام رہا ۔ مجموعی سرمایہ81کھرب32ارب ہوگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.