Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بابر اعظم سب سے قابل قدر کھلاڑی:محمد رضوان سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ایوارڈز 2020کا اعلان کردیا جس میں قومی کپتان بابر اعظم نے دو اعزازات پر قبضہ جما لیا جو سال کے سب سے قابل قدرکھلاڑی ہونے کے ساتھ بہترین وائٹ بال پلیئر بھی قرارپائے ،محمد رضوان بہترین ٹیسٹ کرکٹراور فواد عالم سب سے عمدہ انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ لے اڑے ،کامران غلام کو ڈومیسٹک کرکٹ کی شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، نسیم شاہ،روحیل نذیراور امپائر آصف یعقوب بھی منتخب ہوئے جبکہ خواتین کرکٹرز میں عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا فاتح بن کر ابھریں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کھیل کے تینوں فارمیٹس میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے جبکہ انہیں ون ڈے میچوں میں 221 اور ٹی ٹونٹی میچوں میں 267 رنز بنانے پر سال کا بہترین وائٹ بال کرکٹر بھی قرار دیا گیا۔پانچ ٹیسٹ میچوں میں چار نصف سنچریوں کی مدد سے 302 رنز اور وکٹوں کے عقب میں 12شکاروں کے ساتھ محمد رضوان سال کے بہترین ٹیسٹ پلیئربن گئے ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ میں فواد عالم کے مزاحمتی 102رنز سال کی بہترین انفرادی کارکردگی قرار پائے جبکہ خیبر پختونخوا کے کامران غلام کو سال کے بہترین ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ ملا ۔ سال کے بہترین انٹرنیشنل ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ نوجوان نسیم شاہ کو دیا گیا ، بہترین ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا ۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار پائیں جبکہ ینگ ایمرجنگ خاتون کرکٹر کا ایوارڈ فاطمہ ثنا کو دیا گیا ۔سال کے بہترین امپائرکا اعزاز آصف یعقوب کے حصے میں آیا جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں دو،صفر سے کامیابی کے بعد بنگلہ دیشی ڈریسنگ روم کا وزٹ کرنے والی پاکستانی ٹیم سپرٹ آف کرکٹ اورملک میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کو سال کی سب سے بڑی کارپوریٹ کامیابی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.