لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی ایک حسین تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کوئی لفظ آپ کیلئے میری محبت بیان نہیں کرسکتا کیوں کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر لمحے آپ کی نہ جانے کتنی ضرورت ہے ۔ میری زندگی میں جو خوشیاں آپ لے کر آئے ، اس کیلئے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی لیکن تمام تر باتوں کے باوجود میری فیملی کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ساتھ رہنے کیلئے میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی۔عائزہ خان کاکہناہے کہ دانش تیمور کے ساتھ ان کی جوڑی خدا کا سب سے بڑا تحفہ ہے ۔
مشرق مزید