Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیوزی لینڈ کیخلاف شکست سے بہت کچھ سیکھا: فہیم اشرف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرائسٹ چرچ : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی شکست سے بہت کچھ سیکھا مگر اب غلطیاں دہرائے بغیر دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیگلے اوول گراؤنڈ پر بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ کیویز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ایک نیا میچ اور بالکل نیا دن ہوگا اور چونکہ کرائسٹ چرچ کی کنڈیشنز ماؤنٹ مانگانوئی سے مختلف ہیں اور کھلاڑیوں نے اسی لحاظ سے خود کو تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جس میں بابراعظم بھی شامل تھے جن کی فٹنس پر کوچنگ سٹاف نے کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے اور انہیں نیٹ میں بیٹنگ کا موقع دیا جا رہا ہے۔ قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے باؤلرز کو بھی خصوصی ہدایات اور مشورے دیئے اور واضح کیا کہ حریف کو دباؤ کے عالم میں کھلانا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.