Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ کریں گے: رانا ثناء اللہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ کریں گے، پیپلز پارٹی نے دلیل کے ساتھ موقف پیش کیا، پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثںاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 3 ماہ اپوزیشن کے جلسوں پر توجہ دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرلیں ملنا کچھ بھی نہیں، نااہل ٹولے کو اتار کر ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے گی، استعفوں پر پیپلز پارٹی نے حالات کے مطابق مؤقف دیا، جس روز اپوزیشن کا اجلاس ہو، سارا دن ترجمانوں کی فوج نظر آتی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نااہل حکومت سے عوام کو نجات دلائے گی، انتقامی کارروائیوں کے سامنے عدلیہ کو دیوار بننا چاہیئے، حکومتی انتقام دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، پی ڈی ایم اجلاس یکم فروری کو ہوگا، یکم فروری کو فیصلہ ہوگا پڑاؤ اسلام آباد میں ڈالا جائے یا راولپنڈی۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، پولیس افسران ان لوگوں کے ملازم بننے کے بجائے فرض ادا کریں، پولیس افسران ان لوگوں کی ذاتی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.