Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بختاور نے والد کے ہمراہ اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر گزشتہ ہفتے ہونے والی منگنی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کا ہاتھ  تھامے گھر سے باہر گارڈن میں آرہی ہیں جہاں اُن کے ہمسفر  محمود چوہدری اُن کا انتظار کررہے ہیں جبکہ گارڈن  کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی ویڈیو  میں اُن کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو بھی اُن کے ہمراہ  نظر آ رہی ہیں۔

انسٹا پر شیئر کی گئی بختاور کی یہ سلو موشن ویڈیو خوب وائرل ہو چکی ہے۔

ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ لگ رہا ہے کہ خاص بختاور  بھٹو زرداری کی منگنی کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور اُن کے منگیتر محمود چوہدری نہایت کوش نظر آ رہے ہیں۔

جہاں بختاور بھٹو زرداری منگنی کے بعد اپنے فالوورس کے ساتھ تصویریں شیئر کر رہی ہیں وہیں اُن کے منگیتر محمود چوہدری بھی بختاور کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے  اپنے انسٹا گرام پر منگنی سے متعلق تصوریں شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

منگنی کی اس تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کے بھائی چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب شرکت نہیں کر سکے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.