Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

موجودہ حکومت سے مذاکرات کی گوئی گنجائش نہیں، مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں میں تو اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتی اس لیے مذاکرات کی گوئی گنجائش نہیں ہے۔

لاہور میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے اس لیے ایک جھٹکا لگا تو سہ نہیں سکے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ گرفتار کیا تو ہو جاوں گی یہ سیاہی ان کے منہ پر ملی جائے گی اور اگر ہمیں گرفتار کیا تو نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے خطاب کے بعد متعدد حکومتی اراکین نواز شریف کے بیان کا اثر زائل کرنے کے لیے سارا دن لگا دیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.