Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فی تولہ سونا 100 روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

رواں ماہ کے پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقاومی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چودہ امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 900 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء دس گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور صرافہ مارکیٹوں میں نئی قیمت 95 ہزار 765 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دونوں کی بالترتیب قیمت بارہ سو روپے اور 1028.80 روپے پر برقرا رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.