Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برطانوی وزیراعظم کے والد کو بغیر ماسک خریداری مہنگی پڑ گئی، 200 پاؤنڈ جرمانہ عائد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن:   برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد کو ماسک پہنے بغیر خریداری مہنگی پڑ گئی، پولیس نے دوسو پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔

وزیراعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن نے مبینہ طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، قوانین کی خلاف ورزی پر بورس جانسن کے والد کو دو سو پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ بغیر ماسک عوامی مقامات پر جانے پر سٹینلے جانسن نے معذرت کر لی۔

رپورٹ کے مطابق سٹینلے جانسن ایک نیوز ایجنٹ کی دکان پر بغیر ماسک خریداری کر رہے تھے۔ اس سے قبل بھی سٹینلے جانسن سے متعلق شکایات سامنے آ چکی ہیں جب وہ کئی ماہ قبل کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ماسک سفر کے مرتکب ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک کچھ وقت گزار کر آئے ہیں جس کے سبب ملکی قوانین سمجھنے سے متعلق بھول ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.