Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جوہری اور اسٹریٹجک صلاحیت مکمل طور پر محفوظ ہے، وزیر اعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت پاکستان کی جوہری اور اسٹریٹجک صلاحیت مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سیٹلائٹ گراوَنڈ اسٹیشن اسپارکو اسلام آباد کے دورے کے موقع پرکہی۔ انہیں اس موقع پراسپیس، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اسپارکو کی صلاحیتوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کو قومی سلامتی، سماجی و معاشی ترقی میں اسپارکو کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے تیکنیکی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر انجینئرزاورسائنس دانوں سے بات چیت بھی کی۔

نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ اسٹریٹجک صلاحیتوں کو تقویت دینے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت پاکستان کی جوہری اوراسٹریٹجک صلاحیت مکمل طور پر محفوظ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اسٹریٹجک صلاحیت کو مستحکم بناتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.