Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینکڑوں لیدرمصنوعات کی برآمدپرڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  وفاقی حکومت نے چمڑے کی صنعت کو بحال کرنے کیلئے ٹیکس مراعات کا پیکیج دے دیا اور سینکڑوں اقسام کی چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت دے دی۔ بکری، بھیڑ اور کینگرو کی درآمدی کھال سے مصنوعات تیار کرکے برآمد کرنے پر برآمدی مالیت کے 1.78 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دیدی گئی ہے ۔ گائے ، اونٹ اور بھینس کی درآمدی یا مقامی رنگی ہوئی کھال سے بنی اشیا کی برآمدات پر برآمدی مالیت کے 3.73 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دیدی گئی ہے ،گاڑیوں کی لیدر سیٹس کی برآمد پر برآمدی مالیت کے 3.93 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دی گئی ہے ، بھیڑ یا بکری کے بالوں سمیت کھال تیار حالت میں برآمد کرنے پر برآمدی مالیت کے 2.25 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دی گئی ۔ کینگرو، بھیڑ یا بکری کی کھال سے بنے وائٹ کرسٹ یا ڈائیڈ کرسٹ کی برآمد پر 0.56 فیصد، بھینس، اونٹ یا گائے کی کھال سے بنے وائٹ کرسٹ، ڈائیڈ کرسٹ کی برآمد پر 1.05 فیصد، بھینس کی کھال سے بنے وائٹ کرسٹ، ڈائیڈ کرسٹ کی برآمد پر 1.94فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دی گئی ہے ۔ چمڑے سے بنے گھوڑوں، کتوں، بلیوں کے پٹوں، گھٹنوں کے پیڈز، چمڑے کے ملبوسات، بیلٹس، شاپنگ بیگ اور دیگر مصنوعات کی برآمد پر 0.99 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دی گئی ہے ۔چمڑے کے ٹرنکس، سوٹ کیس،ا سکول بیگز، بریف کیس، والٹ، دستانوں اور دیگر مصنوعات کی برآمد پر 1.54 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.