Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جی ایس پی پلس:ای ایف پی اور پریگمیا کا مشترکہ جدوجہدپر اتفاق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر)  ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی )اور پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا )نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کرتے ہوئے ’’ای ایف پی ، پریگمیا جی ایس پی پلس کمیٹی‘‘تشکیل دی ہے تاکہ حکومت کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے بارے میں احساس دلاتے ہوئے جگایا جاسکے ۔ ای ایف پی میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ فوری طور پر اس مہم کو شروع کیا جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یورپی یونین ممالک پاکستان کو یکم جنوری 2024 سے مزید دس سال کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ دیں۔اجلاس میں کمیٹی نے بعض اہم شرائط کی منظوری بھی دی جس میں7وفاقی وزارتوں کے ساتھ رابطے اور تبادلہ خیال کیا جائے گا ، نیز جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے 27شرائط کا جائزہ لینے اور اس پر عمل درآمد کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ، یورپی ممالک کے سفیروں کے ساتھ رابطے اور تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا ۔ برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر کے دوروں کے ذریعے براہ راست وکالت اور لابنگ کی جائے گی۔ سال میں ایک بار کراچی، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.