Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج میں 632پوائنٹس کی مندی ،85ارب ڈوب گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر )  اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد پھر مندی آگئی جس کے باعث 100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد گنوابیٹھا،73فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو 85ارب سے زائد کا خسارہ ہوا ، تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 33.95فیصد زائد رہا ۔ بدھ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی ۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 632 پوائنٹس کی کمی سے 40571 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس264 پوائنٹس کی کمی سے 17205 پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 325پوائنٹس کی کمی سے 28969پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 1145پوائنٹس گھٹ کر 64738پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ،مجموعی طور پر417کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،304میں کمی اور15میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.