Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیوزی لینڈ ویمن کی فتح ،ٹی ٹونٹی سیریز آسٹریلیا کے نام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برسبین (سپورٹس ڈیسک)  نیوزی لینڈ ویمن نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا ویمن ٹیم کوتیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے آسٹریلیا کے نام رہی۔ فاتح ٹیم نے 124 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ایمیلیا کر نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.