پیرس (سپورٹس ڈیسک) یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا کا روواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل کے دوسرے راؤنڈ میں ہی سفر تمام ہوگیا۔ ان کو دوسرے راؤنڈ میں میکسیکو کی ٹینس سٹار ریناٹا زارازا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ ریناٹا نے پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے بعد کم بیک کرتے ہوئے سویٹولینا کو اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-0 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔دوسری طرف سربیا کے ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک نووک جوکووچ، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ ابتدائی راؤنڈ میں جوکووچ نے سویڈن کے میکیل کوباآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-0، 6-2 اور 6-3 سے ہرا یا، جرمنی کے الیگزینڈڑ نے آسٹریا کے ڈینس نواک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5، 6-2 اور 6-4 سے مات دی۔ یونان کے سٹیفانوس نے ہسپانوی حریف اینٹونی مونار کے ہاتھوں پہلے دو سیٹس میں شکست کے باوجود اگلے تینوں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔
مشرق مزید