Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دفائی چیمپئن ناردرن نے فتح سے کھاتہ کھول لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور،ملتان(سپورٹس رپورٹرز)  نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے افتتاحی روز عبداللہ شفیق کی سنچری سے سنٹرل پنجاب کی ٹیم سات وکٹوں سے فتحیاب رہی جو 102رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ کامران اکمل نے بھی 75 سکور کیا،سدرن پنجاب کے شان مسعود اور صہیب مقصود کی ففٹیز رائیگاں گئیں ،اس سے قبل دفاعی چیمپئن ناردرن ریجن نے مرد میدان حیدرعلی اور ذیشان ملک کی نصف سنچریوں اور دوسری وکٹ پر 180رنز کی ریکارڈ شراکت کے سہارے خیبر پختونخوا کو 79رنز سے ہرا دیا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن ریجن نے اپنی مہم جوئی کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے تین وکٹوں پر 242رنز کا مضبوط مجموعہ سکور بورڈ پر سجا دیا جس کیلئے حیدرعلی اور ذیشان ملک کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 180رنز کی ریکارڈ شراکت کا اہم کردار رہا۔حیدرعلی نے سات چوکوں اور پانچ چھکوں سمیت 90اور ذیشان ملک نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77رنز بنا کر دو ہزار چودہ میں دوسری وکٹ کیلئے یونس خان اور یاسر حمید کے درمیان 169رنز کی ناقابل شکست رفاقت کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔آصف علی نے 23ناٹ آؤٹ اور علی عمران نے 21رنز بنائے جبکہ جنید خان نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔خیبر پختونخوا کی جانب سے سے صاحبزادہ فرحان 62اور افتخار احمد 28رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن موسیٰ خان نے تین جبکہ سہیل تنویر اور محمد نواز نے دو،دو وکٹیں لے کر حریفوں کو نو وکٹوں پر 163رنز تک محدود رکھا۔دوسرے میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم نے آٹھ وکٹوں پر 200رنز بنائے جس میں کپتان شان مسعود نے چار چوکوں اور تین چھکوں سمیت 51رنز بنائے اور صہیب مقصود نے بھی 51رنز میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔صہیب اللہ نے تین اور عثمان قادر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض ایک رن پر رضوان حسین اور عابدعلی سے محروم ہو گئی لیکن کامران اکمل اور عبداللہ شفیق نے تیسری وکٹ پر 145رنز جوڑ کر فتح کی راہیں ہموار کردیں۔کامران اکمل نے 75 بنائے جبکہ مرد میدان عبداللہ شفیق 102اور سعد نسیم 18رنز پر ناقابل شکست رہے ۔عامر یامین کی دو وکٹیں ضائع ہو گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.