Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی صدارتی الیکشن کاپہلا مباحثہ تلخ کلامی،ٹرمپ کی بات پر جو بائیڈن نے انشاء اللہ کہہ دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کلیولینڈ  :   مباحثہ 90 منٹ تک جاری رہا،صدارتی امیدواروں نے ٹی وی پرمباحثے کے دوران تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ،جوبائیڈن نے الزام لگایا کہ ٹرمپ روسی صدر پوٹن کے پالتو ہیں،اوران کے اشاروں پر چلتے ہیں، اگر ہم انتخابات جیت گئے تو ایسا نہیں کریں گے ،ڈیموکریٹک امیدوارنے امریکیوں کے خدشات کا جواب نہ دینے اور نسل پرستوں کی مذمت نہ کرنے پر صدر ٹرمپ کی مباحثے میں کارکردگی کوقومی شرمندگی قرار دیدیا،جوبائیڈن نے ٹرمپ کو مسخرہ، نسل پرست تک کہہ ڈالا،ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر جو بائیڈن ہوتے تو 2 لاکھ سے زیادہ امریکی کورونا سے ہلاک ہوتے ،جو بائیڈن نے ٹرمپ کو کوروناوباسے اموات کا ذمہ دار قرار دیاتو ٹرمپ نے کہا چین، بھارت اور روس کورونا وائرس کے مریضوں کی صحیح تعداد نہیں بتا رہے ،جوبائیڈن نے کہاٹرمپ نے سکول ٹیچر سے بھی کم ٹیکس دیا،اس پرٹرمپ نے کہاانہوں نے کئی لاکھ ڈالر ٹیکس دیا،جو بائیڈن نے ٹیکس گوشوارے مانگے توٹرمپ نے کہا وہ اپنے ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بہت جلد معلومات عام کریں گے ،اس پر جوبائیڈن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ انشاء اللہ کہہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.