Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوامی جمہوریہ چین کا قومی دن: وزیراعلیٰ پنجاب کی چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا چین پاکستان کا سب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے، پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثالی آپ ہے، چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہا ہے، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ہے، چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، سی پیک کے منصوبوں کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.