Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیصل آباد میں ڈائیوو روڈ پر ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی، فیکٹری کی چھت گرگئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد:   فیصل آباد میں ڈائیوو روڈ پر ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی چھت گرگئی، لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، فیصل آباد ٹاٹا بازار رحیم سینٹر میں آتشزدگی سے روئی اور کپڑے کی 3 دکانیں لپیٹ میں آگئیں، ریسکیو کی 4 ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔

ٹاٹا بازار کے رحیم سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے روئی اور کپڑے کے گودام کے ساتھ 3 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کی چار فائرفائٹنگ ٹیموں نے ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، جہاں پر کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کا کپڑا ار روئی جل کر راکھ ہوگئی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.