اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف کی ایک اور کڑی شرط پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے سونے اور زیوارت کے لین دین کو دستاویزی بنانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔
آج سے 20 لاکھ روپے کا سونا خریدنے اور بیچنے والوں کا ریکارڈ مرتب ہوگا، سنار اپنے گاہکوں کے شناختی کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ 20 لاکھ سے زائد کے جواہرات، پتھر رکھنے والوں کی تفصیلات مرتب ہوں گی، ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نیا ضابطہ جاری کر دیا۔ اکاؤنٹ کمپنیز، پراپرٹی ایجنسیز، جیولرز کو 3 طرح کا ریکارڈ جمع کرانا ہوگا۔