Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

23واں بلوچستان ووشو ٹورنامنٹ 2اکتوبر سے کوئٹہ میں آغاز ہو گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(اے اےن اےن)23واں بلوچستان ووشو ٹورنامنٹ 2اکتوبر سے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں شرو ع ہو رہے ہیں جو 4دن تک جاری رہیگا‘اس چمپیئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 500کے قریب کھلاڑی اور افیشل حصہ لینگے ٹورنامنٹ کے چےئرمین آفضل سولہری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 23واں بلوچستان ووشو ٹورنامنٹ صوبے کےلئے کار آمد ثابت ہو گا اور اس سے کھیل کے میدان آباد ہونگے انہوںنے کہا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاح 2اکتوبر کو صوبائی سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان عمران گچکی کرینگے چمپئن شپ میں ساندافائٹ کے 15ویٹ جو 36کلو گرام کے اوپن تک کے مقابلے ہونگے اور تائلوٹیکنک کے 10ایونٹ کے مقابلے ہونگے جس میں قلعہ عبداللہ ‘لورالائی ‘ژوب ‘ہرنائی ‘پشین ‘مستونگ ‘نصیر آباد‘نوشکی ‘چاغی اور کوئٹہ کے 35کلبز کے کھلاڑی شرکت کرینگے انہوں نے مزید بتایا کہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ہونگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.