گوادر کسٹم کے عملے نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی
کوئٹہ (سٹی رپورٹر ) گوادر کسٹم کے عملے نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر کسٹم کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 176 کلو ہیروئن برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے