کوئٹہ (سٹی رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2مختلف واقعات میں بچہ جاں بحق جبکہ1 نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں چھت سے گرنے سے 12 سالہ بچہ سخاوت جاں بحق ہوگیا اسی طرح لیاقت بازار میں لندن اسٹریٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان انصاف اللہ کو زخمی کردیا نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔