مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتا کسی اور کےنام سے ہے، کٹھ پتلی نظام مزید کٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے۔
مریم نواز نے ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے مشکلات کے باوجود پیغام دیا، قائد نواز شریف ہیں۔