Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مجھے آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں، خواجہ آصف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں۔

آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی، بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے، آج بھی ان پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ میں نوجوان پر یقین کرنا چاہوں گا۔

دوسری جانب لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خواجہ آصف کے آصف زرداری سے متعلق بیان پر کہا کہ دل پر ایسی باتیں لگی ہیں، جب دل زخمی ہو تو ایسی باتیں تکلیف دیتی ہیں، ہماری پارٹی کی بالکل یہ پالیسی نہیں ہے، آصف زداری کے لیے دل میں بڑا احترام ہے اور وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا حصہ ہیں، ان کا دل سے احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں نے ’’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘‘ کے نام سے اتحاد بنایا ہے جب کہ 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خطاب کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.