Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال شدید فائرنگ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 65 سالہ خاتون زخمی ہو گئی ہیں۔

زخمی خاتون کو فوری طورپر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ایل او سی پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے اس خلاف ورزی پر گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گورو اہلوالیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔

 

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے بھارت سے اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا اوراحتجاجی مراسلہ ناظم الامور کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے 28 ستمبر کو ایل او سی کے بروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے چار شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2387 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 19 معصوم شہری شہید اور 191 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.