Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جمائمہ کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فلم کی پرائیوٹ اسکریننگ کا اعلان

0

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنی تحریر کردہ فلم کی لندن میں پرائیوٹ اسکریننگ کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ پرائیوٹ اسکریننگ میں فلم دیکھنے کیلئے سب سے زیادہ رقم کی بولی لگانے والے شخص کو اس کے 20 ساتھیوں کے ہمراہ فلم دکھائی جائے گی۔

لندن میں خصوصی اسکریننگ جمائمہ خان اور فاطمہ بھٹو کی طرف سے منعقد کی جارہی ہے۔ ویب سائٹ 32 آکشن ڈاٹ کوم پر بولی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق زیادہ بولی لگانے والے افراد ریلیز ہونے سے قبل ہی پرائیوٹ اسکریننگ پر 20 دوستوں کے ساتھ فلم دیکھیں گے۔

بولی جیتنے والا شخص اپنے 20 ساتھیوں کا انتخاب خود کرے گا اور فلم دیکھنے کیلئے وقت اور تاریخ کا تعین بھی خود کرسکے گا۔

جمائمہ کی فلم  جنوری 2023ء میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں مرکزی کردار معروف اداکارہ سجل علی ادا نبھا رہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.