Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برطانیہ کا سیلاب زدگان کے لئے مزید 15 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان

0

برطانیہ نے پاکستان کیلئے مزید 15ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان کردیا ہے۔  برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھا دیا ہے، برطانیہ کی حکومت نے پاکستان کے سیلاب سے نمٹنے میں مدد کے لیے 15 ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان کیا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 15 ملین پاؤنڈز دیئے جائیں گے۔ ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ امداد کی یہ رقم اقوام متحدہ کی اعلان کردہ مدد سے 10 فیصد زائد ہے۔

کرسچن ٹرنر نے اپنی ٹویٹ میں برطانوی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب کے بعد مزید فوری زندگیاں بچانے کے لئے امداد فراہم کر رہا ہے، سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے مجموعی طور پر 15 ملین پاؤنڈز سے پاکستان بھر کے سیلاب زدگان کو پناہ گاہیں اور ضروری سامان فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.