Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ ‘ضرور’ کرنا چاہیے، چیئرمین ای سی بی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے سربراہ آئن واٹمور نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو پاکستان کا دورہ ‘ضرور’ کرنا چاہیے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق واٹمور نے دورہ پاکستان مکمل ہونے سے قبل ہی اپنے بیان میں کہا کہ ‘یہ ہمارے لیے اور کھیل کے لیے شان دار ہوگا کہ کرکٹ کو واپس لایا جائے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان دوبارہ کرکٹ کی میزبانی کررہا ہے اور ہمیں ضرور جانا چاہے اور اگر محفوظ ہے تو دورہ کرنا چاہیے’۔یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے 06-2005 کے بعد پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد ایک دہائی تک دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں پاکستان نہیں آئیں۔پاکستان نے اس دوران متحدہ عرب امارات میں اپنی سیریز کی میزبانی کی اور یہاں تک کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا آغاز بھی امارات میں ہوا۔انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان 2022 میں شیڈول ہے جبکہ دیگر ممالک بھی ممکنہ طور پر دورہ کریں گی۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے رواں برس پی ایس ایل میں شرکت کی تھی جس کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے تھے تاہم کورونا کے باعث لیگ مکمل نہیں ہوپائی۔ای سی بی کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے روزپریس کانفرنس میں پاکستان کے دورے کی بات کی اور اس کے علاوہ انگلش بورڈ کوکووڈ-19 کے باعث درپیش مالی مسائل سے بھی آگاہ کیا۔آئن واٹمور کاروباری شخصیت ہیں اور سرکاری ملازم بھی رہے ہیں جبکہ کھیل میں انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی انتظامیہ میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔انہوں نے سابق سربراہ کولن گریویس کی کنارہ کشی کے بعد بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے۔انگلینڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دورے کے علاوہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ بھی تماشائیوں سے خالی میدان میں کھیلنے کے آگئے ہیں لیکن ای سی بی کو 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ہے۔واٹمور نے کہا کہ بورڈ میں ملازمین کو کم کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کاؤنٹی اہم ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے انگلینڈ کرکٹ کے مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔سربراہ ای سی بی نے کہا کہ اگر مالی اور کارکردگی کا معیار اس کی اجازت نہ دے اور کوئی کاؤنٹی انفرادی طور پر کچھ مختلف کرنا چاہتی تو پھر اس پر بات ہوگی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پر مشتمل دورہ مکمل کررہا ہے۔ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں بھی میزبان ٹیم نے کامیابی سمیٹی جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا جو کورونا وائرس کی بندشوں کے بعد کسی بھی ٹیم کا بین لاقوامی دورہ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.