Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب میں کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز رپورٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 96 ہزار 832 ہوگئی۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں 32، گوجرانوالہ میں 7، سیالکوٹ میں 4، فیصل آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان اور حیم یارخان میں بھی 2، 2 کیسرپورٹ ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں گجرات، اٹک، جھنگ، ننکانہ، شیخوپورہ، بہاولنگر اور میانوالی میں 1،1 کیس سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا سے ایک اور مریض جاں بحق  ہوگیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2,199 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک 957,885 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 92 ہزار 499 ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.