Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آپ بےشرموں کو شرم نہیں دلا سکتے : انوشے اشرف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف طوفانی بارشوں کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں پیدا ہونے والی صورتحال پر حکام بالا پر شدید تنقید کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’اس مشکل صورتحال سے گزرنے کے باوجود حکام بالا میں سے کسی ایک نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ بے شرموں کو شرمندہ نہیں کرسکتے۔‘ اداکارہ نے کراچی کے شہریوں کو پُرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کراچی کو اپنا گھر مانتے ہیں تو شہر کی بہتری کیلئے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔‘خیال رہے کہ کراچی میں ہونے والے پُرامن احتجاج میں شوبز شخصیات میں سے عاصم جوفا اور زوئی ویکاجی نے بھی شرکت کی۔یاد رہے کہ کراچی میں جمعرات کی بارش کے بعد جانے والی بجلی کلفٹن اور ڈیفنس کےکئی علاقوں میں 5 روز گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی تھی۔

5 روز سے بجلی کی بندش کےخلاف کلفٹن بلاک 4 اور8 میں شہریوں نے احتجاج کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.