Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کا کوئی شہر ایسی قدرتی آفت سے نہیں نمٹ سکتا، آرمی چیف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی شہر ایسی قدرتی آفت سے نہیں نمٹ سکتا، ایشو وسائل کی دستیابی نہیں ترجیحات کو درست کرنے کی ضرورت کا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے اربن فلڈنگ کا فضائی جائزہ لیا، فضائی جائزہ لینے کے بعد آرمی چیف نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو پاک فوج کی جانب سے سندھ بالخصوص کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد اور شہر میں اربن فلڈنگ پر بریفنگ دی گئی۔انھوں نے کہا کہ وفاق اورصوبائی حکومتوں کے زیرِ تکمیل پلانز کو فوج کی مکمل سپورٹ ہوگی۔ قدرتی آفت نے میگا شہروں کو مستقبل میں ایسی تباہی سے بچانے کے لیے ترجیحات طےکرنےکا موقع دیا۔آرمی چیف نے ڈیزاسٹر ریلیف سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا اور قدرتی آفت سے زیادہ متاثر علاقوں کو امدادی کام میں ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی خاص علاقے کے اثر و رسوخ کے باعث زیادہ متاثرہ علاقوں سےتوجہ نہ ہٹائی جائے، پاک فوج ضرورت کے اس وقت قوم کو مایوس نہیں کرے گی، آرمی چیف نے محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے پر گیریژن دستوں کی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.