Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد نہ ہٹانے پر 5 موبائل ایپلی کیشنز بلاک کردیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے نامناسب مواد کی روک تھام نہ کرنے پر پانچ ڈیٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشنزبلاک کر دی ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی  نے پانچ ڈیٹنگ / لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنزجن میں ٹنڈر(Tinder)، ٹیگڈ (Tagged)، اسکاؤٹ (Skout)، گرینڈر (Grindr) اور سے ہائے(SayHi) شامل ہیں بلاک کر دی ہیں۔مذکورہ ایپلی کیشنز کے ذریعہ غیر اخلاقی وغیر مہذب منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے نے مذکورہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔مذکورہ پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسوں کا جواب نہیں دیا لہذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اعلامیے کے مطابق کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب لائحہ عمل کے تحت غیر اخلاقی /غیر مہذب مواد کو مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر پی ٹی اے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.