Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لبنان: حکومت مخالف مظاہرہ، مستعفی ہونے کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لبنان کے عوام حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، تاہم مشتعل مظاہرین کو پولیس نے آنسو گیس شیلنگ سے منتشر کیا۔

دارالحکومت بیروت میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکلے، مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب جانے والے راستے پر لگا گیٹ توڑ ڈالا۔

مظاہرین کو پارلیمنٹ کی جانب جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔

لبنان میں 4 اگست کو ہونے والے بندرگاہ دھماکوں کے بعد سے عوام میں حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ان دھماکوں میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.