Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یورپی ممالک کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یورپی ممالک کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، یورپی ملک اسپین سب سے زیادہ متاثر ہے، امریکا کے مقابلے میں اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔کورونا وائرس کی دوسری لہر دیگر یورپی ملکوں کے مقابلے میں اسپین میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ اضافہ پورے خطے میں کورونا وبا میں اضافے کا اشارہ ہوسکتا ہے۔اسپین کے علاقے مالاگا میں کچھ وقت کے وقفے سے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے اسپین میں 53 ہزار سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی اور بیلجیئم بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 56 لاکھ 58 ہزار 560 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 55 ہزار 181 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 68 لاکھ 44 ہزار 753 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 171 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 79 لاکھ 58 ہزار 626 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.