Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوشش ہوگی جُھڈو اور نوکوٹ شہروں کو بچایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نوکوٹ سیم نالے میں شگاف پڑنے کے بعد پوری کوشش ہوگی جُھڈو اور نوکوٹ شہروں کو بچایا جائے، ریکارڈ بارشوں سے سندھ کے 20 اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میرپورخاص میں جھڈو اور نوکوٹ کا فضائی جائزہ لیا۔نوکوٹ سیم نالے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال 2011 سے بھی زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سڑک پر آنے والے لوگوں کے لیے خیموں کا بندوبست کررہے ہیں۔سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2011 کی بارش سے ہونے والی تباہ کاریوں میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف علی زرداری نے ازالے پر بھرپور توجہ دی تھی۔انھوں نے کہا کہ وفاق ہمیں رقم نہ دے براہ راست تو متاثرین کی مدد کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.