Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہباز شریف کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم ہے، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی مہنگی کرکے زیرو بن گئے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ کاروبار ٹھپ ہے، ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کے-الیکٹرک کی مذمت کرنے والے وزیراعظم اور ان کے وزراء کس منہ سے عوام پر مہنگی بجلی کا بم گرا رہے ہیں۔انھوں نے خبردار کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.