Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مایا علی کا افسردگی کے شکار افراد کیلئے پیغام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے ڈپریشن کے شکار لوگوں کو ایک خاص پیغام دے ڈالا۔کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن نے جہاں لوگوں کو معاشی طور پر کمزور کیا وہیں اس نے لوگوں کو مختلف پریشانیوں میں مبتلا کردیا۔ان پریشانیوں کے باعث اب لوگ اپنے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے ڈپریشن کا شکار ہونے لگے ہیں۔تاہم ایسے میں اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کو ایک اہم پیغام دے ڈالا۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’مسکرانے کی وجہ تلاش کریں‘۔طیفا کی عنایہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ہنسنے کی ایموجیز بھی شیئر کیں۔اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ و ماڈل نے اپنی ایک پرکشش اور مسکراتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔اداکارہ و ماڈل کے اس پیغام کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.