Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے آگاہ رکھا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف موثر آواز اٹھائی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے زبانی اور تحریری طورپر آگاہ رکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں خصوصاً غیرملکی ذرائع ابلاغ پرزوردیا کہ وہ اس حوالے سے مل کر آواز اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کی دعویدار بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کا ارتکاب کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کے لئے نکلنے والے لوگوں پر تشدد کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف چھروں والی بندوقیں استعمال کی گئیں۔ عید کے موقع پر مساجد کی تالہ بندی کی گئی اور اب محرم میں بدترین ظلم وتشدد دیکھنے کو ملا۔ پوری مسلم دنیا بھارتی حکومت کے اس رویے پر نالاں ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.