Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، انڈیکس 266.33 پوائنٹس مزید بڑھ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے روز کے دوران تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 266.33 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاؤنٹ بحران ختم ہونےکی اطلاعات نے ملک بھر میں سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کا اعتماد بڑھایا جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی مستقبل میں معیشت کی بہتری کی پیشگوئیاں بھی سٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں، سٹیٹ بینک کی روشن پاکستان سکیم سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات جیسے عوامل نے بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران 54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث انڈیکس 41110 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھنے کو ملا۔ پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں معمولی تیزی دیکھنے کو ملی، دوپہر ایک بجے تک انڈیکس 128.88 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41239.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ایک موقع پر انڈیکس 41401.86 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 266.33 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41377.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.65 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 37 کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 815 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.