Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اورنج لائن ٹرین میں ملازمتوں کے مواقع، عاصم سلیم باجوہ نےاشتہار ٹویٹ کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں نئی ملازمتوں کا اشتہار ٹویٹ کر دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین لاہور میں 250 نئی ملازمتوں کے مواقع ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں ملازمتوں کی درخواستیں بھجوانے کیلئے ای میل ایڈریس بھی شیئر کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 27 اگست کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے تھر بلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد آسامیاں دستیاب ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ شنگھائی الیکٹرک کے تحت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، مقامی و دیگر افراد ویب سائٹس پر باضابطہ اپلائی کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.