Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی آنے لگی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  ملک بھرمیں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے تنزلی آنے لگی، دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 61 پیسے سستا ہو گئی۔ 26 اگست سے ڈالر کی قدر گرنے کے بعد ملکی بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 305 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاؤنٹ بحران ختم ہونےکی اطلاعات نے ملک بھر میں سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کا اعتماد بڑھایا جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی مستقبل میں معیشت کی بہتری کی پیشگوئیاں بھی روپیہ کی قدر کو بحال کر رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کی روشن پاکستان سکیم سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات جیسے عوامل نے بھی روپے کو تگڑا کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کے دوران ملک بھر میں امریکی ڈالر ایک روپیہ بیس سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 167 روپے 43 پیسے سے گر کر 166 روپے 23 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.