پشاور: کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے پلازما کی افادیت سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق پلازما کے ذریعے 92 فیصد مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر جانے سے بچایا لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے کہا کہ پلازما دینے کے 48 گھنٹے بعد دیگر 80 فیصد مریضوں میں فوری بحالی دیکھی گئی۔
طبی ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کے انتہائی متاثرہ افراد پر تمام دیگر طبی تکنیک استعمال کی گئی لیکن مریضوں کی طبیعت میں بہتر نہیں آئی اور انہیں سانس لینے میں دشوار کا سامنا برقرار رہا۔