Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چند دن میں آپ دیکھیں گے نواز شریف پھر شدید بیمار ہو جائیں گے: شہباز گل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سر نڈر کرنے کا حکم دیا ہے، چند دن میں آپ دیکھیں گے نواز شریف ایک بار پھر شدید بیمار ہو جائیں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یہ جھوٹ کی بیماری ہے جو ضرورتاً ہوتی ہے، ابھی لیگی قیادت عدالت سے باہر آ کر عدالت کے اس حکم کی مختلف تاویلیں دیگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف صحت مند ہیں، وکلا کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے، کورونا علاج شروع نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے، کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے تو علاج شروع ہوگا ؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.