Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں کورونا کیسزکی شرح 11.56 فیصدرپورٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 11.56 فیصدرپورٹ کی گئی ہے۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3.54 فیصد رپورٹ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی ہے۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسزکوئٹہ میں 20، گوار میں 28اورتربت میں 41کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 29 ہزار642 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 28 ہزار525 ہیں۔ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے874 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک 591 افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹ آنا باقی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.