Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض: سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، یو اے ای، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.