Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ شہر میں عید کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ۔ عید کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہگئے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری خاص طور پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب مشرقی بائی پاس ھزار گنجی مغربی بائی پاس اخترآباد قمبرانی روڈ بروری روڈ برما ھوٹل بڑیچ ٹاون لعل آباد سریاب کسٹم چوک بلوچ کالونی سوئی گیس روڈ موسی کالونی وغیرہ شامل ہیں ان علاقوں کے مکینوں کا کہنا ھے کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ھے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید کے تینوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کو بھی واپڈا نے ہوا میں اڑادیا ھے عید کے پہلے دن ہی سے صبح سے کئی بار بجلی بند ھوچکی ھے جوکہ وفاقی حکومت اور وفاقی وزارت پانی و بجلی اور وپڈا کی کارکردگی پر سوالیاں نشان ھے اس لیئے واپڈا کو چاہیئے کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر تو عوام کو بخش دیا جائے اور لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تاکہ عید کو لوگ بھرپور انداز میں مناسکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.