Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی، ناز نخروں سے پلے جانور اللہ کی راہ میں قربان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  ملک بھر میں عید الاضحیٰ پر لوگوں کی بڑی تعداد سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہی ہے، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی، یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔ منصورہ میں 400 سے زائد جانور ذبح کئے گئے۔

لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔ مختلف علاقوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے آلائشوں کے ٹھکانے لگانے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

منصورہ میں بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کیا۔ فیصل آباد اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں بھی لوگ اپنے جانور قربان کر رہے ہیں۔

کراچی میں بھی جگہ جگہ اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے بھی شہریوں سے اجتماعی قربانی کی اپیل کی گئی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے سنت ابراہمی پر عمل کیا اور اللہ کی راہ میں اپنے اپنے جانور قربان کر رہے ہیں۔

ادھر عید پر اناڑی قصائیوں نے مصیبت کھڑی کر دی، کہیں بیل آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا تو کہیں گائے قابو سے باہر ہوگئی، شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

فیصل آباد کے علاقے گلبرگ میں اناڑی قصاب تگڑے بیل کے سامنے بے بس دکھائی دیا، جانور نے رسیاں تڑوا کر بھا گ گیا، دو کلومیٹرز دور جا کر قصاب اور شہری بیل کو قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں بھی قربانی کا جانور بپھر گیا، بیل گراتے وقت رسیاں توڑ کر فرار ہوگیا جس کے بعد سب کی دوڑیں لگ گئیں، کوئی ادھر بھاگا تو کوئی ادھر گرا، بڑی مشکل سے سب نے جان بچائی۔

خان پور میں بھی اناڑی قصائی کی چھری دیکھتے ہی قربانی کا جانور دو نو گیارہ ہوگیا۔ 15افراد نے پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن کامیابی نہ ہوسکی، اس دوران 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لیاقت پور میں طوفان بادشاہ نے طوفان بپا کر دیا، شہر ی چکرا گئے۔ بیل کو پکڑنے کی بڑی کوشش کی گئی، ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد بچارا ہاتھ آگیا۔

صادق آباد میں بھی بھینسا بھاگتے بھاگتے نہر میں جاگرا، مالک سمیت لوگوں نے بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی۔ شہری پیچھے پیچھے رہے، جانور آگے نکل گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.