Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برطانیہ: کورونا میں اضافہ، وزیراعظم نے 15 دن کیلئے نرمی ختم کردی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپ میں کورونا کیس بڑھنے کے سبب برطانیہ کو تیار رہنا ہوگا۔ مئی کے بعد پہلی بار انگلینڈ میں وائرس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے ان خیالات کا اظہار  کورونا سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں کل سے ہوئی نرمی کے اقدامات پر اب 2 ہفتوں کے بعد عمل ہوگا، کیسینو، باؤلنگ  ایلیز اور اسکیٹنگ رنگز کل کے بجائے 15 اگست سے کھلیں گے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ 30 افراد تک والی شادی کی تقریبات بھی فی الحال نہیں ہوسکیں گی۔ عبادت گاہوں، سنیما، گیلریز، میوزیم میں 8 اگست سے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ شمالی انگلینڈ میں نئی پابندیوں کا مطلب لاک ڈاؤن کی طرف واپسی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ستمبر سے اسکول کھولنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.