Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان کی حکومت پر کوئی اعتراض نہیں، شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حکومت اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف ضمانت دے کر گئے ہیں کہ انہیں عمران خان کی حکومت پر کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری بات درست نہیں تو مریم نواز خاموش کیوں ہیں؟ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں شہباز شریف ہماری پارٹی کے ہیں، وہ خواہ مخواہ پنگا لینے کے عادی نہیں ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی جوڈو کراٹے ہوتے رہیں گے لیکن وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا کورونا کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا تھا، میں موت کو ہاتھ لگا کر آیا ہوں، ابھی بھی کمزوری ہے۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.